سیاستدانوں کو چور‘ڈاکو کہنا توہین ہے:رانا طارق
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنما ایم پی اے کرنل( ر) رانا محمد طارق نے کہا کہ بغیر ثبوت مخالف سیاستدانوں کو چور ڈاکو کہنا تنقید نہیں توہین ہے۔ عوام کو رمضان المبارک میں پتہ چل چکا ہے کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے ،مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی اجلاس عید کے بعد تحریک کا فیصلہ کرے گا ،عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، تحریک انصاف کے پاس کو ئی حل نہیں، ڈوبتی ہوئی معیشت قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔