اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس خوش آئند ہے:پیراعجازہاشمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے شکارعوام کی ترجمانی نہ کی گئی تو وہ معاف نہیں کریں گے ۔ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ملکی خودداری اور ایٹمی صلاحیت بھی خطرے میں ہے ۔ معیشت تباہ ہوچکی ،ڈالر سنبھالا نہیں جارہا ۔پاکستانی روپیہ کاغذ کا ٹکڑا بن چکا ہے ۔ جمہوری ملک میں غیر منتخب عناصرسیاسی عہدوں پر مسلط ہو کر قوم کی تقدیر کے فیصلے کر رہے ہیں۔جبکہ بونے سیاستدان جنہیں منتخب کروا کر قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔