مریم نواز کے سیاست میں آنے سے مخالفین پر لرزہ طاری ہے:سیف الملوک کھوکھر
لاہور( نیوزرپورٹر) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ آج ایک بہادر اور نڈر باپ کی بہادر بیٹی مریم نواز کے سیاست میں متحرک ہونے کی خبروں سے ہی مخالف سیاسی جماعتون کی صف میں لرزہ طاری ہو گیا ۔ مریم نواز آج سے سیاست کا دوبارہ آغاز کریں گی وہ قوم کیلئے روشنی کی ایک بڑی امید اور کرن ہیں قوم کوان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ موجودہ حکومت یہ دعوے تو بہت کرتی ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے ماضی کی نسبت سے زیادہ کام کر رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔