سلیکٹڈ وزیراعظم ملک اور قوم پر بوجھ بن چکے:پرویز ملک‘عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)ـپاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم ملک و قوم پر بوجھ بن چکا ہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، حکومت نے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا تماشا لگایا ہوا ہے,نیازی نے اپنے وعدوں کے برعکس آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کر لی ہے، عید قربان سے پہلے حکومت کی قربانی ہو گی,مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، 9 ماہ میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا، نااہل حکومت اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے سامنے ٹھہر نہیں سکے گی۔ عمران خان کو بدزبانی کے سوا کچھ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے اسی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے،اس موقع پر پارٹی دیگر رہنماؤں ،میاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،سمیرا امجد سمیت دیگر نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہی ہے عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا 9ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔