تبدیلی کا جن غریبوں کو نگل رہا ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے قوم کو سہانے خواب دیکھا کر دھوکہ دیا ہے ۔ تبدیلی کا جن مہنگائی کی شکل اختیار کر کے غریبوں کو نگل رہا ہے ۔قرض میں ڈوبی قوم کو بجلی ، گیس ، پٹرول سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکسزکے ذریعے لوٹا جا رہا ہے جس کی جماعت اسلامی بھرپور مذمت کرتی ہے ۔سفید پوش اور غریب عوام مہنگائی کے اس طوفان میں پس کر رہ گئے ہیں لیکن موجودہ حکمران پچھلی حکومتوں کا رونا رو کر عوام کو جھوٹی طفل تسلیاں دینے پر لگے ہوئے ہیں جبکہ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے عملی اقدامات دور دور تک کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں ۔