باٹا پور: گاڑی میںایل پی جی سلنڈ ر پھٹنے اور آگ لگنے سے ایک شخص زخمی
لاہور (نامہ نگار)باٹا پور کے علاقے دوگیج گاؤں میںایک گاڑی میں ایل پی جی سلنڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اورگاڑی میں آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آکر ڈرائیور آصف زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔