ننکانہ صاحب: پولیس کی کارروائی‘ ملزم شراب کشید کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ننکانہ صاحب( نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب محمد نوید کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ملزم ملنگی دیندار کو شراب تیار کرتے ہوئے چالو بھٹی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا علاوہ ازیں تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے منشیات فروشی کرنے پر ملزمہ ثریا بی بی، ملزم سلامت مسیح اور ملزم جیون مسیح کو بھاری مقدار میں چرس سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کرتینوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔