حکومت مخالف تحریک چلا کر شوق پورا کر لیں: نوید انور بھنڈر
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کرپشن سے ہاتھ رنگنے والے سیاستدانوں کاٹولہ حکومت مخالف تحریک چلا کر اپنا شوق پورا کر لیں لیکن ان لٹیروں کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین محکمہ زراعت و مارکیٹنگ کمیٹی پنجاب چوہدری نوید انور بھنڈر نے سابق وائس پریزیڈنٹ ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی غلام قادر وڑائچ ،چوہدری کریم حسن بھنڈر کی طرف سے بھنڈر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ دس ماہ قبل ہو نے والے عام انتخابات میں پوری قوم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کر کے ملک کو لوٹ کر ملکی معیشت کو کھوکھلا کر نے والے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین کو مسترد کر کے عمران خان کوصرف اسی امید پر وزیراعظم بنایا کہ وہ ان لٹیروں سے مکمل حساب لیں گے جنہوں نے اپنے خزانے بھرنے کے لیے ملکی خزانے خالی کر کے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا لیکن عمران خان دن رات محنت کر کے ان بگڑے ہوئے حالات کو سدھارنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جس میں وہ سرخرو ہو نگے ۔اس موقع پر عاصم وڑائچ ،شفقت علی چیمہ ،غلام محی الدین وڑائچ ،چوہدری انعام و دیگر نے بھی شرکت کی ۔