تحفظ ختم نبوت الائنس کا قادیانیت نوازی کیخلاف احتجاج
لاہور (پ ر) تحفظ ختم نبوت الائنس کے رہنماؤں و علماء مشائخ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ‘ پیر میاں عبدالخالق‘ پیر خواجہ امین الدین کوریجہ‘ پیر حبیب احمدعرفانی‘ پیر ایس اے جعفری و دیگر ممبرز نے سندھ اسمبلی میں پیش کردہ متنازع بل‘ سینٹ سے پاس کردہ خلاف اسلام بل اور اسی طرح نصاب تعلیم سے عقیدہ ختم نبوت کی اہم شقیں نکالنے جیسے بدترین قادیانیت نوازی پر شدید احتجاج کیا اور اسے اسلام اور ملک و قوم کیخلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ ان اسلام دشمن اور قادیانیت نواز اقدامات سے غیور مسلمانوں کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب بڑھ رہا ہے جو کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتا ہے۔