حفاظت
پاکستان میں اقلیتوں کی پوری حفاظت کی جائے گی۔ خواہ وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتی ہوں۔ ان کا مذہب‘ عقیدہ اور ایمان پاکستان میں بالکل سلامت اور محفوظ رہے گا۔ ان کی مذہبی آزادی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی۔ ان کے مذہب‘ عقیدے‘ جان و مال اور ان کی ثقافت کا مناسب تحفظ کیا جائے گا۔ وہ بلا لحاظ رنگ و نسل ہر اعتبار سے پاکستان کے شہری ہونگے۔
(پریس کانفرنس‘ نئی دہلی 14- جولائی 1947ئ)