اگلے روز ایک نومولود نجی چینل پر دو مرد اور ایک خاتون گپ شپ کر رہے تھے۔ کیونکہ بدقسمتی سے ہمارے چینلز پراب گپ شپ ہی رہ گئی ہے۔ کام کی بات تو عرصے سے ناپید ہے۔ ایک صاحب نے سوسائٹی کے لئے ٹرینڈز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ نوخیز لڑکے، لڑکیوں کو ہفتے میں ایک رات گھر سے باہر ضرور گزارنا چاہئے۔ جسے انہوں نے بوائز آئوٹ، گرلز آئوٹ کا نام دیا۔ فائدہ یہ بتایا کہ یوں نوجوان نسل کو ایک دوسرے کو سمجھنے کے مواقع ملیں گے۔
کلمہ طیّبہ کے نام پر قائم ہونے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان ہیں آپ بچوں کو کیا درس دے رہے ہیں؟۔ اپنی بہنوں، بیٹیوں کو آپ کیا بنانا چاہتے ہیں؟ مغرب نے یہ سب کچھ کر کے کون سا سکھ پا لیا۔ جو آپکی رال بھی ٹپک رہی ہے۔ فی الحقیقت جو میں کہنا چاہتا ہوں۔ میرے اخبار میں چھپ نہیں سکتا۔ ذرا سوچیے تو سہی کہ اس جدیدیت کا انجام کیا ہو گا؟
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024