مکرمی! میری ٹرانسپورٹ حکام اور ٹریفک حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ویگن نمبر 6 کو بند کیا جائے کیونکہ ویگن والے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوورلوڈنگ کرتے ہیں اور بغیر سٹاپ کے ویگن کو ہر جگہ روک کر سواری کو چڑھاتے اور اُتارتے ہیں۔ میری اعلیٰ حکام سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس روٹ پر بس کو چلایا جائے تاکہ عام شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ آپ کی مہربانی ہو گی۔ کیونکہ اس طرح عوام کو ویگنوں کے دھکوں اذیت اور اوورلوڈنگ سے نجات ملے گی۔ اس وقت لاہور میں مسافروں کی تعداد زیادہ ہے اور بسوں اور ویگنوں کی قلت ہے جس پر قابو پانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے حکومت ویگنوں کی بجائے معیاری بسوں کی تعداد اضافہ کریں۔ (ناظم شوکت لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024