قادیانی، لاہوری اور مرزائی یہ ایک ہی تصویر کے تین رخ ہیں۔ برصغیر میں انگریزی حکومت کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے اس باطل عقیدہ کی علمائے ہند نے ابتدا ہی سے جس طرح بیخ کنی کی وہ قابل تعریف ہے۔انہیں کس وجہ سے غیر مسلم قرار دیا گیا اس پر بڑے بڑے علما کی طرف سے بے شمار تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا ایک لازمی جز ہے۔ اس کے بغیر نہ تو ایمان مکمل ہوتا ہے نہ کوئی مسلمان ہو سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بن محمد ایک جدید تعلیم یافتہ بزرگ عالم دین ہیں۔ انہوں نے اپنی اس انگریزی زبان میں لکھی تصنیف میں بے شمار صحیح احادیث اور قرآن مجید کی آیات کی روشنی میں مسئلہ ختم نبوت پرجس طرح روشنی ڈالی ہے وہ صاحبان علم کیلئے ایک مثال ہے۔ جدید انگریزی پڑھنے لکھنے والے احباب کیلئے ایک خاص تحفہ اور توشہ آخرت ہے ، جنہیں یہ کتاب پڑھ کر فتنہ قادیانیت اور اس کی شاخوں لاہوری اور مرزائیت سے مکمل آگہی حاصل ہو گی۔ یہ کتاب ریز مشینری سٹور 53 نشتر روڈ لاہور یا نعمانی کتب خانہ اردو بازار لاہور سے خریدی جا سکتی ہے۔ (تبصرہ جی این بھٹ)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024