پاکستان کو مسلسل دسویں شکست، انگلینڈ نے وائٹ واش کردیا
لیڈز: انگلینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔انگلینڈ کے 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 297 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گرین شرٹس کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 297 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے میچ میں 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ قومی ٹیم کی مسلسل 10 ویں شکست ہے۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے قومی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے اور یہ سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی ہے۔