جو لوگ جمہوریت بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ان ہی کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ سکا: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تقریب کے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت بچانے کے لیے جو لوگ اکٹھے ہو ئے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک آگے نہیں بڑھا،ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم میں قربانی کا جذبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد غریبوں کا کینسر کا مفت علاج عالمی معیار کے مطابق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن پاکستانی قوم میں قربانی کا جذبہ ہے اور وہ دل کھول کرفلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔