پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں سول ججوں کی 200 آسامیاں بڑھانے کا فیصلہ۔ تعیناتی مقدموں کی تعداد کے مطابق ہو گی۔ ماتحت عدالتوں میں نئے سول ججوں کے تقرر کے بغیر مقدموں کو بروقت نمٹایا نہیں جا سکتا۔ زیر التوا مقدمات کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہے۔
حکومت پنجاب کا ضلعی عدالتوں میں سول ججوں کی 200 آسامیوں کے اضافہ کا فیصلہ ایک احسن قدم اور وقت کی ضرورت ہے۔ اس وقت عدالتوں میں ہر طرح کے مقدمات کی بھرمار ہے۔ ان مقدمات کی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہو رہی ہے اور طویل عرصہ تک مقدمات زیر التوا رہتے ہیں۔ معمولی نوعیت کے مقدمات بھی برس ہا برس لٹکے رہتے ہیں۔ انصاف کی بروقت فراہمی اور مقدمات کے انبار کو ختم کرنے کے لیے نئے 200 ججوں کی تعیناتی مقدمات کی تعداد کے حساب سے ہو گی۔ یوں جس عدالت میں زیادہ ضرورت ہو گی وہاں زیادہ جج تعینات کئے جا سکیں گے۔ اس وقت پنجاب کی مختلف عدالتوں میں 11 لاکھ سے زیادہ مقدمات زیر التوا ہیں جو ایک بڑی تعداد ہے۔ مقدمات کے اس انبار کو ججوں کی تعداد میں اضافہ کر کے ہی تیزی سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ امید ہے وزارت خزانہ جلد از جلد ججوں کی آسامیوں پر تقرر کئے جانے والے جوڈیشل افسروں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر کے بھجوا دے گی تاکہ ان ججوں کی تعیناتی جلد ممکن ہو۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024