سکھر: سکھربیراج سے 4بوری بندلاشیں برآمدہونے پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،ریسکیوحکام کے مطابق لاشیں پرانی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو سکھربیراج کے مختلف گیٹس پرچارلاشیں ملی ہیں۔لاشیں پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریسکیوحکام نے لاشوں کوتحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے روہڑی تعلقہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں تشدد زدہ ہیں۔ لاشیں ملنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024