لاہور :قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ الیاس خان نے شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیاس خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ اور ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، اس جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چینی وفد نے بھی ملاقات کی۔ چینی وفد نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس پر شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر نواینکو گروپ کا شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کرنے کی رفتار حیرت انگیز حد تک غیرمعمولی ہے۔ مجھے ”شہباز اسپیڈ“ کے عملی مشاہدے سے بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز اہم سنگ میل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ میں تاخیر کا ازالہ ہم نے مل کر کرنا ہے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل میرا مشن ہے۔ شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات میں منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024