فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے,اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: اعزاز چوہدری
واشنگٹن:امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر عالمی برادری ذمہ داریاں پوری کرے۔ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین پر قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری فلسطین کے مسئلہ پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ امریکا اسرائیلی قبضے کو ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی پر پاکستان کو تحفظات ہیں۔ کوشش ہے کہ تمام امریکی طبقوں تک اپنی آواز پہنچائی جائے۔