مسلم لیگ ن کی صفوں میں مکمل اتحاد ،ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت آئندہ انتخابات میں جائیں گے:مریم اورنگزیب
لاہور: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوا زشریف نے مجھے وزارت اطلاعات کا جو منصب سونپا اسے امانت سمجھ کر تندہی اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دئیے ، مسلم لیگ ن کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے ،ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت آئندہ انتخابات میں جائیں گے، مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کی علامت ہے اور قائدمحمد نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں،مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ5 سال میں جو کارکردگی دکھائی گزشتہ 65سال میں اس کی مثال نہیں ملتی ،نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نجات دلائی ، زبوں حال معیشت بحال ہوئی ،تمام شعبوں کو بہتری کی سمت گامزن کیا، امید ہے ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار ، ترقی کا سفر اسی طرح گامزن رہے گا،آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ، سی پیک ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،تھوڑے وقت میں میڈیا نے بہت ساتھ دیا اور بے حد عزت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،سینئرز کے رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں .صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں،آزادی صحافت کی بدولت جمہوریت تقویت پاتی ہے اور جمہوریت نہ ہو تو آزادی اظہار کو قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہفتہ کو یہاں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمدنوا زشریف نے مجھے وزارت اطلاعات کا جو منصب سونپا اسے امانت سمجھ کر تندہی اور خلوص نیت سے اپنے فرائض انجام دئیے ،بتھوڑے وقت میں میڈیا نے بہت ساتھ دیا اور بے حد عزت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں،سینئرز کے رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں ،صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔آزادی صحافت کی بدولت جمہوریت تقویت پاتی ہے اور جمہوریت نہ ہو تو آزادی اظہار کو قدغنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہمسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے گزشتہ 65سالوں میں ان کی مثال نہیں ملتی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف کے وژن کے تحت ملک کو درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نجات دلائی ،موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا، زبوں حال معیشت بحال ہوئی۔ تمام شعبوں کو بہتری کی سمت گامزن کیا،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے عملی اقدامات اٹھائے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلح افواج ، پولیس ،ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دیں،پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے:مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کی علامت ہے اور قائدمحمد نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں ، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے تحت آئندہ انتخابات میں جائیں گے.بووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوام کے دل و دماغ میں گھر کر چکا ہے ،وزیر اطلاعات نے کہاکہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،امید اور دعا ہے کہ ملکی صحافت جمہوریت کے فروغ کے لیے اپنا گرانقدر کردار ادا کرتی رہے گی۔ ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا،مسلم لیگ ن کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے ،مسلم لیگ ن نے اپنے منشور پر عمل پیرا ہو کرعوامی خدمت کی ہے ،موجودہ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ، سی پیک ملکی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ،وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ پارٹی قائد کی قیادت میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینگے مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ5 سال میں جو کارکردگی دکھائی گزشتہ 65سال میں اس کی مثال نہیں ملتی،پاکستان کے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر عوامی خدمات کا ایک بار پھر موقع دیں گے ،ترقی کا سفر اسی طرح گامزن رہے گا۔