آواران میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن,مقامی لوگوں میں ہزاروں لیٹر پینے کا صاف پانی ، مچھر دانیاں اور واٹر ٹینک تقسیم
راولپنڈی: آواران میں پاک فوج نے موذی مرض کے شکار لوگوں کی مدد کے لئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا . گیسٹرو میں مبتلاءشدید بیمار مریض ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانچک سے حب منتقل کردیئے گئے .پاک فوج کی خصوصی میڈیکل ٹیمیں ادویات لے کر آواران پہنچ گئیں . جب کہ مقامی لوگوں میں ہزاروں لیٹر پینے والا صاف پانی ، مچھر دانیاں اور واٹر ٹینک تقسیم کیے گئے ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آواران میں پاک فوج نے موذی امراض کے شکار لوگوں کی مدد کے لئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا ۔ یہ ریسیکیو آپریشن حکومت بلوچستان کی درخواست پر شروع کیا گیا ۔ پاک فوج کی خصوصی میڈیکل ٹیمیں ادویات لے کر آواران پہنچ گئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گیسٹرو میں مبتلا شدید بیمار مریض ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانچک سے حب منتقل کر دیئے گئے جب کہ مقامی لوگوں میں ہزاروں لیٹر پینے والا پانی مچھر دانیاں اور واٹر ٹینک تقسیم کیے گئے ۔