کسی بھی شعبہ میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،سی پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر، راولپنڈی افضال احمد کوثرنے ہفتہ کو اپنے دفتر میں اردل روم لگایا جس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمین میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اردل روم میں مختلف مقدمات اور شعبہ جات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تھانہ رتہ امرال کے مشہور لیڈی ٹیچر قتل کیس میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال انسپکٹر زمان رضا کو 50ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ،اے ایس آئی ذکاء اللہ کو مبلغ25ہزار روپے، اے ایس آئی وقار احمد کو مبلغ25ہزار روپے، عبید علی ہیڈ کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عرفان مشتاق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے ، عثمان بشیر کانسٹیبل کو 10ہزار روپے اور عتیق کانسٹیبل کو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا تھانہ ایئر پورٹ کے مقدمہ نمبر258/18بجرم302/397ت پ میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر اُس وقت کے ایس ایچ او سب انسپکٹراحسن تنویر کیانی کو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا تھانہ گنجمنڈی سے قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں ملوث فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے صلہ میں ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ اوریاض احمدکو مبلغ50ہزار روپے ، سب انسپکٹرمحمد شہباز کو 10ہزار ورپے ، سب انسپکٹرمحمد الیاس کو10ہزار روپے، اے ایس آئی مظہر حنیف قادری کو 5ہزار روپے اور محمد اخترT/ASI،ہیڈ کانسٹیبل تصدق حسین ،ہیڈ کانسٹیبل امتیاز حسین ، ہیڈ کانسٹیبل یاسر نعمان، کانسٹیبل منظور ناصر کانسٹیبل ، محمد افضل کانسٹیبل، سمیر مقبول کانسٹیبل ، شعیب احمد کانسٹیبل کو مبلغ2ہزار روپے فی کس انعام دیا اس موقع پر سی پی او ، راولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُن کو انعام سے نوازا جائے گا۔ تقسیم انعامات کے وقت ایس ایس پی آپریشنز، راولپنڈی محمد بن اشرف بھی سی پی او ،راولپنڈی کے ہمراہ موجود تھے۔