پولیس نے پنڈوڑ یا ں میں جعلی شراب کی فیکٹری پکڑ لی، تین ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کھنہ پولیس نے پنڈوڑ یا ں میں جعلی شراب کی فیکٹری کا سراغ لگاکر 225 بوتل شراب ، سٹکرز ، ڈھکن ، کین اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں تین ملزمان موقع پر گرفتار کرلئے گئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں فروخت کر تے تھے ایس ایچ او تھا نہ کھنہ سب انسپکٹرلیا قت علی کی زیر نگرانی ٹیم نے ملزمان با بر مسیح ولد جا ویدمسیح سکنہ مین با زار پنڈوڑیا ں اسلام آ باد ، عا طف رضا ولد پو دن مسیح سکنہ گلی نمبر 13مکان نمبر 9خان اکبر ٹا ئون ضیا ء مسجد اسلام آ با د اور نا صر مسیح ولد سلیم مسیح سکنہ گلی نمبر 13مکان نمبر 3خان اکبر ٹا ئون ضیا ء مسجد اسلام آ باد کو گرفتار کر لیاملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمین کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔