نجی تعلیمی اداروں میں فوری موسم گرما کی تعطیلات شروع کی جائیں، طارق محمود قاضی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے کہا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے صوبائی وزار تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 مئی سے10 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے سکول بند کرنے کے پابند ہیں اس لئے فوری طور پر نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع کی جائیں جو تعلیمی ادارے کھلے ہوں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی نجی سکول سمر کیمپ نہیں لگاسکتا نہ ہی کوئی سکول کسی قسم کا اپنا امتحان منعقد کرسکتا ہے اپنے حکمنامہ میں انہوں نے مزید کہا کہ کوئی نجی سکول طلبہ و طالبات سے یکمشت تین ماہ کی فیس بھی وصول نہیں کرے گا یہ فیس ماہانہ کی بنیاد پر لی جاسکے گی خلاف ورزی کرنے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ۔