غوثیہ چوک میں پولیس کا نجی ٹارچر سیل، محبوس دو شہری آزاد کرادئیے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے غوثیہ چوک میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا سراغ لگا کر وہاں محبوس دو شہری آزاد کرادئے دونوں کو صورتحال معلوم کرنے کیلئے سٹی پولیس افسر کے دفتر بھجوادیا گیا جہاں پولیس کی ٹیم نے ان سے سوال و جواب کئے جس کے بعد ذمہ داران کے خلاف ایکشن کا فیصلہ ہوگاابتدائی طور پر ٹارچر سیل بنانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔