پرانا چاکرہ میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد کے علاقے پرانا چاکرہ میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا مسلم بی بی نے پولیس کو بتایا کہ مدعیہ کا بیٹا عدنان مسجد نماز پڑھنے جا رہا تھا جسے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔