بوٹی مافیا سے نمٹنے کیلئے تمام امتحانی مراکز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کمشنر و چیئرمین راولپنڈی تعلیمی بورڈ ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پرانٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان2018 ء کے سلسلے میں ایگزامی نیشن امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگٹرنے مختلف امتحانی مراکزکا دورہ کیاجن میں گورنمنٹ ڈگری کالج دولتالہ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین دولتالہ ،گورنمنٹ ہائی سکول دولتالہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولتالہ،تحصیل گوجر خان،ضلع راولپنڈی شامل تھے انہوں نے امتحانی عملے اور طلباء و طالبات سے گفتگوبھی کی اور ان امتحانی مراکز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحانی انتظامات میں مزید بہتری لانے کے احکامات بھی دئیے تمام طلباء و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی جارہی ہیںتعلیمی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ بوٹی مافیا سے نمٹنے کے لیے تمام امتحانی مراکز کی سختی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر ، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل، چیئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ اور بورڈ کی طرف سے تعینات کئے گئے انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی نگرانی کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ بورڈ آفس کو ارسال کررہے ہیں ان رپورٹس کی روشنی میں مزید بہتر انتظامات کیے جارہے ہیں دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع ہے اس لیے پرچہ شروع ہونے قبل روزانہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ کسی امتحانی عملہ یا امیدوار کے پاس موبائل فون نہ ہو اور ریذیڈنٹ انسپکٹرزبھی اپنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ کو ارسال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI- جو کہ مورخہ22 مئی2018 ء سے شروع ہو رہا ہے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیںتمام امیدوران کی رولنمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیںریگولر امیدواران کی ول نمبر سلپس ان کے ادارہ کی ID پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں جبکہ پرائیوٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پردئیے گئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیںاگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ موصول نہیںہوئی تو وہ بورڈ کی ویبسائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر اپنا ب فارم کا نمبر انٹر کر کے ڈاوٗن لوڈ کر سکتا ہے امتحان انڑمیدیٹ پارٹ I کے 195 امتحانی مراکز تشکیل دئیے گئے ہیں ۔ضلع اٹک میں30 ،ضلع چکوال میں41 ،ضلع جہلم میں27 اور راولپنڈی مفصل میں44 ،راولپنڈی لوکل میں 53 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے امتحان میں بھی تعلیمی ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی روزانہ کی نبیاد پر ان امتحانی مراکز کی رپور ٹ چیئرمین سکواڈ، سپیشل سکواڈ اور خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں سے لی جائے گی اور ان رپورٹس کی روشنی میںاور بہتر اقدامات کئے جاہیں گے۔