افطاری خریدنے کیلئے جانے والا نوجوان ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں افطاری خریدنے کیلئے جانے والا 24 سالہ نوجوان ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ڈی ایس پی اعجاز حسین شاہ نے بتایا کہ عمر ٹریڈرز میں ڈاکو نقدی چھین کر فرار ہوئے تو پیچھے سے لٹنے والے افراد نے پتھر پھینکا جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی اس دوران 24 سالہ راہگیردانش جو افطاری خرید کر گھر کی جانب جا رہا تھا اسے سینے میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاتھانہ کینٹ کو محمد امجد نے بتایا کہ الامین پلازہ میں میری گاڑی سے ایک لاکھ16 ہزار روپے مالیتی ادویات چوری کرلی گئیں تھانہ ویسٹریج کو حضرت بلال نے بتایا کہ الہ آباد میں میرا125 موٹر سائیکل نمبر AHM - 328 چوری ہوگیا تھانہ کورال کے علاقے میں موبائل فون فرنچائز میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوئوں نے فرنچائز میں موجود لوگوں اور عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا تھا۔