حضرت فاطمتہ الزہرا ؓ کی سیرت پوری دنیاکی مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ ہے
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) حضرت فاطمتہ الزہرا کی سیرت پوری دنیاکی مسلمان خواتین کے لیے مشعل راہ ہے ۔ وہ انہی کے نقش قدم پر چل کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے مرکزی جامع مسجد فاروقی کمال آباد میں عظمت بتول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ جنت کی خواتین کی سردار ہیں ۔وہ نبی ﷺ کی پیاری بیٹی، مولود کعبہ حضرت علی کی زوجہ اور سرداراران جوانان جنت حسن و حسین کی والدہ تھیں ۔حضرت فاطمہ کا بہت اعلی مقام ہے۔اورذکر فاطمہ بھی عین عبادت ہے ۔ کانفرنس سے سید امتیاز علی شاہ ، قاری غلام چشتی،قاری احتشام،قاضی ظہور الہی قادری،قاری ریشم،قاری تاج،مرتضی قادر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔