مختلف کارروائیوں کے دوران6 منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران6 منشیا ت فروشوں سمیت 17ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ آئی نائن پولیس کے سب انسپکٹر غلا م مصطفی نے ملزم عمر ان شہزاد سے 515گر ام چرس ،تھا نہ سبز ی منڈ ی پو لیس کے سب انسپکٹر امجد علی اور شفقت محمود نے دو ملزمان محمد جا وید اور نور زمان سے 1کلو 850گر ام چرس، تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر عمر حیا ت معہ ٹیم نے ملزمہ یا سمین سے 2کلو 60گر ام چرس،تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی شاہدمنیر نے ملزم عدنا ن مسیح سے 20لیٹر شراب، تھا نہ کورال پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبال نے ملزم سمین ما ئیکل سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن،تھا نہ بہا رہ کہو پویس کے سب انسپکٹر سیف اللہ نے ملزم طاہر محمود کو گرفتار اس سے 1125گرام چرس ،،تھانہ گولڑہ پو لیس اے ایس آئی نیا ز نے ملزم تاصیف جا وید سے پستول 30بور معہ ایمونیشن،تھا نہ شالیمار پو لیس اے ایس آئی صفدر حسین نے ملزم فیصل منیر سے پستول 9mmمعہ ایمو نیشن،سب انسپکٹر مشتاق احمد نے ملزم فلک محمود سے 225گر ام ہیر وئن ،تھا نہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم امیر نو اب سے 55گر ام ہیر وئن برآمد کرلیں ۔مقدمات درج کر لئے گئے