جوئے کے اڈے اورشیشہ سینٹروںپر چھاپے،7 افراد گرفتار
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے جوئے کے اڈے سے چار اور شیشہ سینٹر سے دو افراد گرفتار کرلئے اے ایس آئی رضا محمد معہ ٹیم نے سیکٹر آئی نا ئن فور میں ریڈ کرکے جواء کھیلنے میں مگن چار ملزمان گرفتار کرکے دائو پر لگی نقدی 12ہزارروپے ، آ لا ت قما ر بازی بر آمدکرلئے جبکہ سیکٹر آئی ایٹ میں شیشہ حقہ سینٹر پرریڈ کرکے دو ملزمان وسیم اور حسین کو گرفتار کرکے ان سے2حقے اور فلیور بر آمد کرلئے۔تھانہ روات کے علاقے میں پولیس نے شیشہ سینٹر کیخلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ عاقب مشتاق کے قبضہ سے 06عدد حقے بمعہ پائپ ،25عدد ڈبیاں فلیور،03ڈبہ کوئلہ اور 01کھاتہ رجسٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔