جنوبی پنجاب مسلم لیگ کا قلعہ، الیکشن میں اکثریت سے کامیاب ہوگی: حمزہ شہباز
ملتان( سماجی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدور وایم پی اے سلطانہ شاہین نے لاہور میں پارٹی کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملتان وجنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے سلطانہ شاہین کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا ۔ حمزہ شہباز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہمیشہ مسلم ن کا قلعہ رہا ہے اور عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن اس خطے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ الیکشن کے دنوں میں حلقہ میں آکر عوام کو سبز باغ دکھانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین نے حمزہ شہباز کو دورہ ملتان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔