رمضان بازاروں میں تعینات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی اتوار کی چھٹی منسوخ
ملتان (خبر نگار خصوصی) ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انوار الحق نے رمضان بازاروں میں تعینات 90 سے زائد عملہ کی سرکاری چھٹی منسوخ کر دی ہے اور اتوار کو رمضان بازاروں میں ڈیوٹی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں واضح رہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے رمضان بازاروں میں 90 سے زائد سینیٹری ورکرز ڈرائیورز سمیت دیگر سٹاف تعینات ہے ایم ڈی انوار الحق نے رمضان بازاروں میں صفائی بہتر بنانے کیلئے آج کی سرکاری چھٹی ختم کرنے کی ہدایت جاری ہیں مذکورہ ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔