ملتان ایکسپریس میں ڈائننگ کار کی سہولت ندارد مسافروں کو سحر وافطار کے وقت دشواری کا سامنا
ملتان( سماجی رپورٹر) ملتان اور لاہور کے درمیان چلائی جانے والی ملتان ایکسپریس میں ڈائننگ کار نہ ہونے کے باعث سحر وافطار کے وقت دوران سفر مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین جب ملتان سے لاہور کے لئے روانہ ہوتی ہے تو ساہیول سے آگے رزہ افطار ہوتا ہے اسطرح لاہور سے آنے والی ٹرین جب ساہیوال عبور کرتی ہے تو سحری کا وقت ہوتا ہے ٹرین میں ڈائننگ کار نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء نہیں ملتی اس طرح سحر وافطار کے وقت سٹیشنوں پر سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے مسافر سٹالوں سے بھی خریداری سے محروم ہے جس پر مسافروں نے مذمت کااظہار رکتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔