چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبردرانی کابہارہ کہورورل ہیلتھ سنٹر کادورہ
اسلام آباد (اے پی پی) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبردرانی نے ہفتہ کوبہارہ کہورورل ہیلتھ سنٹر کادورہ کیااورسنٹرمیں مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولتوں اوراسٹاف کے حاضری رجسٹر ز کی چیکنگ کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹرطاہر محمود اپنے اسٹاف کے ہمراہ ہیلتھ سنٹر میںموجود تھے ۔ ڈی ایچ او اسلام آبا دنے چیف کمشنر اسلام آباد کوہیلتھ سنٹرمیں مریضوں کے لئے سہولتوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انہوںنے اسٹاف اورڈاکٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران حاضری کویقینی بنائیںاور مریضوںکی خدمت کریں۔ چیف کمشنر اسلام آبادنے اس موقع پر ڈی ایچ اوکو ہدایت کی کہ وہ ہیلتھ سنٹر میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں اور علاقے کے لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں کسی بھی شکایت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں چیف کمشنر اسلام ا ٓباد نے سنٹر میں ادویات چیک کیں اور اسٹاف کاحاضری رجسٹرچیک کیا۔