موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ہفتہ کے روز ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37.2 کم سے کم 25.2 بہاولپور زیادہ سے زیادہ 36.4 کم سے کم 23.9 رحیم یار خان زیادہ سے زیادہ 39.2 کم سے کم 25.5 خان پور زیادہ سے زیادہ 39 کم سے کم 24.5 بہاولنگر زیادہ سے زیادہ 39.5 کم سے کم 26 کوٹ ادو زیادہ سے زیادہ 38.6 کم سے کم 25.6 ڈی جی خان زیادہ سے زیادہ 39.1 کم سے کم 26.6 کروڑ لعل عیسن زیادہ سے زیادہ 37 کم سے کم 23.7 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔