فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی
ملتان (نیوز رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں ترقیاتی کے ساتھ اب غیر ترقیاتی اخراجات کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے سربراہان کو زبانی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ غیر ترقیاتی اخراجات کی ادائیگی پر پابندی کے بعد اب تمام صوبائی محکموں میں نئے کیسز پر کارروائی روک دی گئی ہے جبکہ بڑے ترقیاتی کاموں کی ادائیگی پر یکسر پابندی عائد کر دی گئی ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان نے سرکاری ملازمین کے بقایاجات پر بھی مزید کارروائی روک دی ہے اور نئے بلز کی وصولی پر اعتراضات عائد کرکے واپس کرنا شروع کر دیئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات پر پابندی سے تمام صوبائی ادارے میں سٹیشنری خریداری بھی مسئلہ بن گئی ہے جس سے دفتری امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔