طارق مستوئی نے رکشہ کی ٹکر مارنے کی کوشش‘ قتل کی دھمکیاںبھی دیں‘ مختار مائی
جتوئی(نمائندہ نوائے وقت) مختیار ویلفیئر سوسائٹی کے چیف آرگنائزرمحترمہ مختار مائی نے اپنے سکول کا معائنہ کرنے آرہی تھی اور سکول کی بچیاں بھی سکول آرہی تھیں کہ طارق مستوئی نامی نوجوان نے مجھے رکشہ کی ٹکر مارنے کی کوشش کی تو میںنے اچانک ایک طرف ہوکر اپنی جان بچائی اس دوران اس نے رکشہ روڑ کے درمیان کھڑا کرکے اپنا پسٹل نکال لیا اور دھمکی دی کہ تمہیں علاقہ میں سکول بنانے اور خواتین کو اتنی آزادی دینے ،فحاشی پھیلانے کا مزہ چکھائوں گااور تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گاجس پر اس نے سکول کی بچیوں کو پکڑا اور سکول میں بھاگ کر داخل ہوکر دروازہ اندر سے بند کرلیاجس پر اس نے دروازے کو بھی پختہ اینٹیں ماریںسکول میں کام کرنے والے مرد حضرات کے آنے پر اپنا رکشہ چھوڑ کر اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیااس موقع پر انہوں نے مقامی پولیس کو بھی ایک تحریری درخواست دی لیکن تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس موقع پر انہوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ،آر پی او ڈیرہ غازی خان،آئی جی پنجاب پولیس اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ از خود نوٹس لیکر کاروائی کی جائے اور تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیاانہوں نے مزید بتایا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو ذمہ دار طارق مستوئی اور اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ ذمہ دار ہوگا رابطہ پر جتوئی پولیس نے بتایا کہ ہمیں تحریری درخواست تو مل گئی ہے ہم تحقیقات کے بعد کاروائی عمل میں لائیں گے ۔