جید علماء کا انتقال عالم اسلام کا نقصان عظیم ہے: ڈاکٹر سعید عنایت
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا مکی حجازی، مولانا عبدالرؤف ، عبد الصمد مکی، اور مولانا قاری محمد رفیق نے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی سے لے کرمولانا سید عطاء المومن شاہ بخاری، مولانا مشرف علی تھانوی اور مولانا صوفی محمد سرورؒ تک علماء کی پے درپے وفات بہت بڑا سانحہ اور عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرورؒ کی تمام زندگی ان کی تمام زندگی درس و تدریس تحقیق و تصنیف، اصلاح نفس، تزکیہ و تربیت، اسلام کی خدمت اور قال اللہ اور قال الرسول کی صدائیں بلند کرتے گزری۔