مسلم لیگ(ن) کا اقلیتوں کے خلاف رویہ انتہائی مایوس کن ہے: شنیلا روت
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کی ممبرصوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا کہ (ن) لیگ کا اقلیتوں کے خلاف رویہ انتہائی مایوس کن ہے ، پنجاب اسمبلی کے اندر جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ پارلیمانی ہسٹری میں کبھی ادا نہیں کیے گئے ، (ن) لیگ کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہو گی ، اڈیالہ مقام عبرت ہے، نواز شریف معافی بھی مانگیں گے، این آر او بھی، لیکن اب بات بننے والی نہیں، نواز شریف کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، نواز شریف جیل گئے تو ہمدردی نہیں ملے گی، الٹا بچی کچھی پارٹی بھی ادھر ادھر چلی جائے گی۔