جرمن چانسلر 24مئی کو 2 روزہ دورے پر چین پہنچیں گی
برلن (صباح نیوز)جرمن چانسلر انجیلا مرکل آئیندہ ہفتے اپنے چین کے دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گی۔ میرکل 24 اور25 مئی کو اس دورے پر بیجنگ پہنچیں گی۔ جرمن چانسلر کے اس دورے کی چینی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ قوی امکان ہے کہ انکے کے ہمراہ ایک بڑا کاروباری وفد بھی چین جائے گا۔ بیجنگ میں قیام کے دوران مذاکرات میں چینی جرمن تجارتی تعلقات کو فوقیت حاصل رہے گی۔