سمندر پر تیرتا نیا ملک کیسا ہو گا؟
لندن (نیٹ نیوز) مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنے والے ماہرین نے سمندر پر تیرتے ایک نئے ملک کا تصور پیش کردیا ہے ،اس ملک کی کرنسی بھی اپنی ہوگی۔منصوبے کے مطابق یہ ملک جنوبی بحرالکاہل میں جزیرہ ٹاہیٹی کے قریب بسایا جائے گا۔اس کے لئے ایک مصنوعی جزیرہ تعمیر کیا جائیگا۔