محاذ آرائی اور ٹکرائو کی سیاست مسلم لیگ ن کو تباہ کر رہی ہے: رانا رضی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن رانا رضی نے کہا کہ (ن) لیگ خود ’’بے نقاب ‘‘ہوچکی اسکی دھمکیاں بے وقوفی کے سواکچھ نہیں ،محاذآرائی اور ٹکرائوکی سیاست (ن) لیگ کو تباہ وبرباد کر رہی ہے ،چیئر مین نیب کیخلاف حکومتی اقدامات جمہوریت کی نفی اور اداروں کو کمزور کر نے کی سازش ہے جسکے خلاف پوری قوم آواز بلند کر رہی ہے،آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں ۔رانا رضی نے کہاکہ (ن) لیگی قیادت بھارت کے حق میں باتیں کر نے کے بعد اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ عوام اب ملک دشمنوں کو ہر محاذپر نشانہ عبر ت بنادیں گے ۔