سابق ایم این اے منظور حسین شاہ سمیت 4 افراد کے قتل کا ملزم سپریم کورٹ سے بری
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) سابق ایم این اے سید منظور حسین شاہ کلیوال سیداںسمیت چوہرے قتل کا ملزم صغیر سپریم کورٹ سے بری ہو گیا۔ جسٹس آصف سعیدکھوسہ نے ضلع گجرات کے مشہور قتل کیس جس میں سابق ایم این اے سید منظور حسین شاہ کو 2 جنوری 2001ء میں گلیانہ موڑ ٹھیکریاں کے قریب انکے ساتھیوں غلام علی، محمد اشرف، محمد اقبال کو ملاگر میں شادی کی تقریب سے واپسی پر گھات لگائے ملزموں نے قتل کر دیا تھا، اس کیس کے ملزم صغیرحسین کو بری کر دیا ہے، رٹ کی پیروی ہمایوں رشید ایڈووکیٹ نے کی۔