نواز شریف 29 صفحات پر مشتمل سوالنامے کا جواب پیر کو دینگے
اسلام آباد (اسپیشل رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما نواز شریف کو 29 صفحات پر مشتمل 127 سوالوں کا جو سوالنامہ دیا گیا ہے اس کے جوابات سابق وزیراعظم پیر کے روز دیں گے۔ سابق وزیراعظم کو جو سوالات دیئے گئے ہیں ان میں بڑے چھبتے سوالات موجود جن میں یہ بھی ہے کہ ان پر الزام ہے کہ ان کے اثاثے ان کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس سوال کا کیا جواب ہے۔ سابق وزیراعظم سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے خلاف ریفرنس کیوں دائر کیا گیا۔ انہوں نے اپنی جائیداد کے بارے میں جعلی دستاویزات سپریم کورٹ میں کیوں پیش کیں؟ طویل سوالنامہ نواز شریف اور مریم نواز سے مشکل سوالات سے بھرا پڑا ہے۔
سوالنامہ