مکرمی! میں آپ کے کثیر الاشاعت روزنامہ کی وساطت سے حکومت پاکستان کی توجہ ایک نہایت سنگین اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ ہوش ربا مہنگائی نے غریب عوام کا جینا بُری طرح محال کر رکھا ہے۔ وہ مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر اتر آئے۔ ان کے بچوں کے تعلیمی و گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لہذا میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ خدارا جاں لیوا مہنگائی اور روز بروز بڑھتی بے روزگاری روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب آدمی چار دن کی زندگی پرسکون طریقے سے گزارسکے۔ (چودھری تصور اقبال بھون۔ حافظ آباد)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024