مکرمی! آپ کی وساطت سے جناب چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ نان فائلرز میں امیر لوگ بھی ہیں جن کو متعلقہ محکمہ جات کے لوگ جانتے بھی ہیں اور پہچانتے بھی ہیں بعضوں کے ڈر سے درگزر کر جاتے ہیں اور بعضوں سے مُک مُکا کر کے کام چلا لیتے ہیں۔ نان فائلرز میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو ملازمت سے ریٹائر ہوکر اپنے بڑھاپے کی آئندہ کی زندگی گزارنے کیلئے اپنی رقوم بنکوں میں جمع کراتے ہیں یا وہ لوگ بھی ہیں جن کے عزیز و اقارب پیروں ملکوں میں مزدوری یا ملازمت کی اپنی رقوم اپنے ملک میں اپنے وارثان کو بھیجتے ہیں۔ وارثان ایسی رقم اپنے خرچ کے علاوہ بچے بچیوں کی شادیوں یا گھر کی تعمیر کیلئے بنکوں میں جمع کراتے ہیں۔ بنک اصل رقم کے منافع پر 10 فیصد کٹوتی کرتا ہے۔ پچاس ہزار روپے سے زیادہ رقم نکلوانے پر 60 فیصد کٹوتی کرتا ہے مزید برآں حال ہی میں نان فائلرز پر 40 لاکھ سے زیادہ قیمت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی لگا دی گئی۔ گیہوں کے ساتھ گھن کو بھی پیس دیا ہے داد رسی فرمائیں۔ (محبوب جنجوعہ ماڈل ٹائون لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024