سسٹمز لمیٹڈ کے منافع میں 17فیصد اضافہ
کراچی(کامرس ڈیسک) سال 2017ء کے دوران ملک میںسافٹ وئیرکی معروف کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے منافع میں 17فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق سال 2017ء کے دوران کمپنی کو561ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو سال 2016ء کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔ سال 2016کے دوران کمپنی کو481ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔