انٹراسکول ایونٹ کے انعقا دپر لیثرر لیگس کے شکر گزار ہیں‘ سراج الدین
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگس نے اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر16چمپئن شپ کا اورنگی میں بھی افتتاح کردیا ۔ ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول اورنگی نمبر 5کے گراؤنڈپر 16گرلز اینڈ بوائز کی اسکول اور اکیڈمیز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ گرلز اینڈ بوائز ٹیموں کے علیحدہ علیحدہ افتتاح میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ویسٹ سراج الدین نے افتتاح کیا۔ گرلز کے ا فتتاحی میچ میںیونک اسٹار اسکول نے ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کو 1-0 شکست دی ۔ الما س نے میچ کا واحد گول بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنا رکیا جبکہ بوائز میں اسلامک بیکن ہاؤس نے ڈی جے ویثرن کو 2-0سے مات دی۔ فاتح ٹیم کیلئے اسد اور سمیر نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔چمپئپن شپ کے باقاعدہ مقابلوں کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ریاض احمدکے مطابق 8گرلز ٹیمیں ابراہیم علی بھائی گرلزاورنگی 5 (بلیو) اینڈ (گرین)، یونک اسٹاراسکول، المعیار اکیڈمی، ڈی جے وژن گرامر، کے یو اورنگی اکیڈمی، اسلامک بیکن ہاؤس، ابراہیم علی بھائی گرلز پرائمری اسکول اورنگی 5 جبکہ بوائز ٹیموں میں ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی 5، یونک اسٹار، المعیار اکیڈمی، ڈی جے وژن گرامراسکول، کے یو اورنگی اکیڈمی، اسلامک بیکن ہاؤس ، فاطمہ گرامر اسکول اورابراہیم علی بھائی میموریل سیکنڈری اسکول کی ٹیمیں شامل ہیں۔