سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح عالمی قوانین خصوصا القدس شریف کی حیثیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس نازک صورتحال میں ہماری مشترکہ آواز ہی سنی جائے گی۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ فلسطین اور جموں وکشمیر دونوں خطوں کی صورتحال مہذب دنیا کے عالمی ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024